7 مئی 2014 - 11:40
شامی باغیوں کی حمایت صہیونی حکومت کو تحفظ فراہم کرنے کے مترادف: پاکستانی تجزیہ نگار

عالمی امور کے معروف پاکستانی تجزیہ نگار ثاقب اکبر نے کہا ہے کہ امریکہ اور یورپی ممالک کی جانب سے شامی دہشتگردوں اور باغیوں کی امداد و حمایت کا مقصد، صیہونی حکومت کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عالمی امور کے معروف پاکستانی تجزیہ نگار ثاقب اکبر نے کہا ہے کہ امریکہ اور یورپی ممالک کی جانب سے شامی دہشتگردوں اور باغیوں کی امداد و حمایت کا مقصد، صیہونی حکومت کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔ انھوں نے آج ریڈیو تہران سے گفتگو میں کہا کہ امریکہ اور یورپی ممالک نے ایک سازش کے تحت شام کو خانہ جنگی کی صورت حال سے دوچار کررکھا ہے تاکہ شام، فلسطین کی انقلابی تنظیموں  کی حمایت کرنا بند کردے اور صیہونی حکومت کو محفوظ بنایا جاسکے۔ ثاقب اکبر نے کہا کہ شام، فلسطینی استقامت و مزاحمت کے ہراول دستے میں شمار ہوتا ہے اور اب بھی وہ اپنے موقف پر قائم ہے۔ انھوں نے کہا کہ شام میں ناکام ہوکر دہشتگردوں نے اب عراق کا رخ کیا ہے تاہم عراق کی نوری المالکی کی حکومت نے ان دہشتگردوں کے خلاف سخت کاروئی کی ہے اور ان دہشتگردوں کو ہر محاذ پر شکست دی ہے۔ ثاقب اکبر نے کہا کہ شام سے دہشتگردوں کی واپسی سے امریکہ اور یورپی ملکوں کو تشویش لاحق ہوگئی ہے اسلئے کہ یہ دہشتگرد، ان ممالک میں خطرات باعث بن سکتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲